URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Transportٹرانسپورٹ

Motorized road transport آٹو رکشہ

Types of TransportMotorized road transport
Types of Transport_Urduروڈ ٹرانسپورٹ (گاڑیاں)
English NameAuto rickshaw
Urdu Name موٹررکشہ / آٹو رکشہ
Pluralموٹر رکشے / آٹو رکشے/موٹر رکشوں /آٹو رکشوں
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

"رکشہ " جاپانی زبان کا لفظ ہے۔آٹو رکشا ایک موٹر سائیکل نُما رکشہ ہے جو مختصر فاصلے کے سفر کے لیے انتہائی مُناسب ہوتا ہے۔ رکشا ذاتی استعمال اور سواریاں اُٹھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔یہ قدیم رکشے کی جدید شکل ہے۔ اس میں تین چھوٹے پہیے لگے ہوتے ہیں اور اس رکشے کو ایک آدمی چلاتا ہے۔ آٹو رکشہ بہت سے ترقی پذیر ممالک میں پایا جاتا ہے۔پاکستان اور بھارت میں یہ آٹو رکشے عام ہیں اور مُناسب کرائے کے عوض سواریوں کو اُن کی منزلِ مقصود تک پہنچا دیتے ہیں۔پاکستانی بچّے "رکشے والے" کو دیکھ کر اور رکشے کی سواری سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔دور موجودہ میں چین نے رکشہ سازی کی صنعت میں خاصی ترقی کرلی ہے اور " قِنشی " یا " چِن چی" کے نام سے موٹر سائیکل میں کچھ تبدیلی کرکے بہترین رکشے تیار کیے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share