Description
تفصیل
جرمن پینزر(German Panzer) دراصل وہ جرمن ٹینک ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران جنگ میں استعمال کئے گئے تھے۔ جرمنی نے 1920ء میں خفیہ طور پر اپنی جنگی سرگرمیاں سوویت یونین کے اشتراک سے (جس کو سوویت ٹینک بلڈنگ انڈسٹری کی معاونت حاصل تھی) شروع کردی تھیں۔ 1930ء میں ہلکے پینزر۔۱(Panzer-1) اور پینزر۔۲ ( Panzer-II) ٹینک بنائے گئے جو ابتدائی طور پر تربیتی ٹینک تھے اور ان کی کارکردگی کو اسپین کی خانہ جنگی میں بھی جانچا گیا۔