Description
تفصیل
ایریل ٹراموے (امریکی انگریزی) یا کیبل کار (برطانوی انگریزی)یا پھر ایریل ٹرام ‘ ایریل لفٹ کی وہ قسم ہے جو ایک یا دو ساکن رسّوں پر (جس کو تیسرے متحرک رسّے کی مدد حاصل ہوتی ہے) حرکت کرتی ہے اور ایک الیکٹرک موٹر اس رسّے کو چلاتی ہے جس کے باعث یہ حرکت کرتی ہے۔ایریل ٹراموے کی بناوٹ (خودکار قابلِ واپسی نظام) کے تحت بنائی گئی ہے جو دو ٹرمنلز کے درمیان حلقہ دار کیبل کی مدد سے آگے اور پیچھے حرکت کرتی ہے۔ جب یہ اپنی آخری منزل پر پہنچ جاتی ہے تو پھر یہ واپس پلٹ آتی ہے۔