URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Mangochian منگوچیاں / مونگ چیاں

English NameMangochian

Description

تفصیل

مونگ کی دال کو خاصی دیر بھگو کر اس کو سِل پر پیس کر پکوڑیاں تَل لی جاتی ہیں،دوسری صورت یہ ہے کہ مونگ کی دال کو ہلکا سا اُبال کر یہی پکوڑیاں تلی جاتی ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ مونگچیاں یا منگوچیاں چھوٹی رہیں تاکہ پکنے کے بعد بہت بڑی بڑی نہ ہوجائیں۔ان پکوڑیوں کو ہلکے نمکین پانی میں بھگویا جاتا ہے اور پھر مسالا بُھون کر، شوربہ دے کر ان منگوچیوں کو ہاتھوں سے ہلکا سا دبا کر اور اضافی پانی نکال کر شوربہ میں پکا لیا جاتا ہے۔سنہری مائل شوربہ اور گرما گرم چپاتیوں کے ساتھ یہ سالن لطف دے جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share