URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Shawarma شَوَرمَہ / شاوَرمَا

English NameShawarma

Description

تفصیل

عرب کی یہ خاص ڈِش مغربی ممالک میں بھی بے پناہ مقبول ہے۔ بھیڑ ، دنبہ ،بکرے ۔ مرغ یا بڑے گوشت کے بہت سارے چپٹے پارچے بنائے جاتے ہیں اور انہیں تِکون شکل میں ایک خاص سلاخ میں پرو کر ایک چرخی سے منسلک کیا جاتا ہے اس سے پہلے ان ٹکڑوں پر مخصوص مسالے بھی لیپ دیئے جاتے ہیں۔ چرخی گھومتی رہتی ہے اور ایک خاص رُخ سے گوشت کے پارچوں کو آگ (حرارت بہم) پہنچائی جاتی ہے جس سے وہ سِنک جاتے ہیں۔ پھر انہیں ایک بڑے چُھرے سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کسی بَن (Bunn) میں رکھ کر سلاد، چٹنیاں، پنیر، مکھن وغیرہ کے ساتھ نوش کیا جاتا ہے۔ نہایت لذیذ اور خوش ذائقہ ڈِش ہے۔

Poetry

Pinterest Share