URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Egg Curry انڈے کا سالن

English NameEgg Curry

Description

تفصیل

انڈوں کا سالن بھی مشرقی کھانوں کی فہرست میں ایک مقبول ہانڈی ہے۔ عموماً انڈے کے سالن کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس کے ساتھ آلوؤں کو بھی شامل کر دیا جاتا ہے۔ اس ہانڈی کے تیار کرنے میں سب سے پہلے انڈوں کو اُبال لیا جاتا ہے۔ پھر اُبلے ہوئے انڈے چھیل کر کسی برتن میں رکھ دیے جاتے ہیں۔ اسی اثنا میں پیاز، لہسن اور دیگر مسالوں کو ہانڈی میں بُھون کر سالن تیار کیا جاتا ہے۔ اگر آلو بھی شامل کرنے ہوں تو ان کو بھی چِھیل ،کاٹ کر اسی شوربے میں شامل کرلیا جاتا ہے پھر د س منٹ تک جوش دیا جاتا ہے تاکہ آلو گل جائیں اور سالن لذیذ ہو جائے۔اس دوران آخر میں آنچ ہلکی رکھی جاتی ہے۔ اس کے بعد انڈے اس سالن میں شامل کر دیے جاتے ہیں۔ بعض افراد سالن تیار ہونے سے پیشتر اُبلے ہوئے انڈوں کو تَل لیتے ہیں اور پھر شوربے میں شامل کرتے ہیں ۔اس طرح ہانڈی مزید ذائقہ دار ہو جاتی ہے۔ سبز دھنیا چھڑک کر پیش فرمائیے۔

Poetry

Pinterest Share