URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Chicken Roll چکن رول

English NameChicken Roll

Description

تفصیل

نئی نسل میں چکن رول اور دوسرے فاسٹ فوڈز نہایت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔بڑے اور سِن رسیدہ افراد بھی ان کھانوں کا مزا لیتے ہیں۔ چکن رول کی تیاری میں مُرغی کا گوشت اُبال کر ریشے کرلیاجاتا ہے اور اس کی ہڈیاں علیٰحدہ کر لی جاتی ہیں۔ دوسری جانب ہرا پیاز‘بند گوبھی،شملہ مرچ،گاجر،مٹر کے دانے،ذرا سی ہری مرچ اور ہرا دھنیا حسبِ ضرورت باریک کاٹ لیا جاتا ہے۔ مُرغی کے ریشے اِن تمام لوازمات کے ساتھ ملادیے جاتے ہیں پھر مخصوص میدے کی پَٹّیوں میں اس فِلنگ(آمیزے) کو سموچ ( لپیٹ ) کر رول بنا لیے جاتے ہیں۔ اس کام کے لیے خاصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ رول تیّار کرنے کے بعد اگلا مرحلہ انہیں تَلنے کا آتا ہے۔ عموماً خواتین بہت سارے رول بنا کر فریزر میں فریز کر لیتی ہیں اور وقتاً فوقتاً حسبِ خواہش و ضرورت استعمال کرتی ہیں۔ یہ رول مختلف چٹنیوں خاص کر ٹماٹو کیچپ کے ساتھ بہت مزا دیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share