URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Pudding پُڈنگ

English NamePudding

Description

تفصیل

بنیادی طور پر پُڈنگ جرمن ڈش ہے جسے انڈوں اور اکثر ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ انتہائی مہارت کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔عموماً 60گرام مکھن، ایک کپ نارنجی کا جُوس، ایک کپ تازہ کریم،ڈھائی کپ تازہ دودھ اور ایک چوتھائی کپ کارن فلور یا آٹا،ان تمام اجزاء کو مناسب مقدار میں ایک پیالہ میں معمولی پھینٹ کر "نارنجی آمیزہ" تیّار کرلیا جاتا ہے۔اس آمیزے میں انڈے شامل نہیں کیے جاتے ہیں۔تقریباً تین یا چار انڈوں کی سفیدی کو بِیٹر کی مدد سے بہت اچھی طرح پھینٹا جاتا ہے،اتنا پھینٹا جاتا ہے کہ انڈوں کی سفیدی پُھول جاتی ہے پھر اس پھینٹی ہوئی سفیدی کو نارنجی آمیزے میں شامل کرکے اچھی طرح مِکس کرلیا جاتا ہے۔اب اس آمیزے کو تقریباً ایک لیٹر کے سانچے میں انڈیلا جاتا ہے،خیال رکھا جاتا ہے کہ سانچہ کی اندرونی سطح پر گھی،تیل یا مکھن چپڑ دیا جائے ،اس سانچہ کو " بیکنگ ڈش" بھی کہا جاتا ہے۔اب اس سانچہ کو ایک "روسٹنگ ٹِن" یا کُھلے منہ والی دیگچی میں رکھا جاتا ہے اور اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ "روسٹنگ ٹِن" میں پانی کی سطح سانچہ کے نیچے اور اس کے اطراف میں رہے۔اس کے بعد پانی سے بھرے برتن کو اوون میں تقریباً 45 منٹ کے لیے رکھ دیا جاتا ہے۔اوون کا درجۂ حرارت اتنا رکھیے کہ بس پانی میں جوش آتا رہے لیکن وہ پانی انڈوں کے آمیزے میں نہ جائے۔اس آمیزے کو اُس وقت تک بیک کیا جاتا ہے جب تک اس کے اجزاء سنہرے ہوکر خوشبو نہ دینے لگیں۔اب تیّار شُدہ پُڈنگ کو "سَرونگ پلیٹ" یا "سَرونگ کپ" میں نکال کر کریم یا اکثر اوقات آئس کریم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔بے حد لذیذ میٹھی ڈش ہے۔ اکثر پُڈنگ کی تیاری کے دوران پھینٹے ہوئے آمیزے میں ڈبل روٹی کا ایک سلائس کِنارے کاٹ کر اور بھگو کر شامل کردیا جاتا ہے جس سے پُڈنگ کے سوندھے پَن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share