URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Egg Omelette انڈے کا آملیٹ

English NameEgg Omelette

Description

تفصیل

ناشتہ میں انڈے کا آملیٹ بھی ایک مشہورغذا ہے۔اس میں انڈے کو کسی پیالہ میں خوب پھینٹا جاتا ہے پھر اس میں نمک مرچ،ذرا سی سبز مرچ،کترا ہوا ہَرا دھنیا اور ایک چمچہ دودھ ملا کر مزید پھنٹائی کی جاتی ہے تاکہ آمیزہ یَک جان ہوجائے۔ اس کے بعد فرائی پان میں روغن ڈال کر اُسے معمولی سا گرم کیا جاتا ہے اور تیار کردہ آمیزہ اس میں ڈال کر آملیٹ تیّار کیا جاتا ہے۔دودھ کے شامل کرنے سے آملیٹ خوب پُھولا ہوا بنتا ہے اور ڈبل روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ خوب مزا دیتا ہے۔اکثر خواتین آملیٹ میں نمک شامل کرتے وقت تشکیک و تذبذب کا شِکار ہوجاتی ہیں۔ہمارے پاس آپ کے ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔ آملیٹ میں عموماً نمک کا انداز نہیں ہو پاتا۔ اس کی آسان ترکیب یہ ہے کہ آپ آملیٹ میں جتنے انڈے استعمال کریں تو ایک چُٹکی نمک ایک انڈے کے لیے شامل کیجیے ،آملیٹ کبھی بھی پھیِکا یا بد ذائقہ نہیں ہوگا،مثلاً چار انڈوں کے انڈوں کے آمیزے میں چار چُٹکی نمک شامل کیجیے۔ اگر سبزیوں کا آملیٹ ہو تو انڈوں کے حساب سے نمک شامل کرنے کے بعد دو یا تین چُٹکی نمک اضافی شامل کیجئے۔آملیٹ کبھی بھی نہ تو کچّا ہوگا اور نہ بدذائقہ یا پھیکا!!! شرط یہ ہے کہ آملیٹ کو ہلکی آنچ پر سِنکنے دیں اور جب ایک طرف سے پَک جائے تو پلٹ کر دوسری جانب سے سینکیں۔ تیز آگ پر آملیٹ جَل جائے گا اور " بڑے صاحب" اور دوسرے کھانے والوں کا موڈ الگ جَلا جَلا محسوس ہوگا۔دودھ کے ایک دو چمچے شامل کرنے کا دوسرا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آملیٹ کہیں سے لگ جائے(ذرا سا جل جائے) تو دودھ کی وجہ سے جلنے كی ہلکی سی بُو بھی نہیں آتی۔

Poetry

Pinterest Share