URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Qeema Dampukht قیمہ دم پُخت

English NameQeema Dampukht

Description

تفصیل

ایک خاص قیمہ ہے جس کی تیاری میں اہتمام بھی خاص کیا جاتا ہے،عموماً دعوتوں میں تیار کیا جاتا ہے یا کھانے پینے کے شوقین گھرانوں میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس کھانے میں پیاز کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ گرم مسالے جن میں ، کباب چینی ‘ دھنیا ‘سیاہ،سفید،سُرخ اور سبز مرچیں اور ایک یا دو چمچے بیسن کے بھی شامل ہوتے ہیں۔ان تمام اشیاء کو ملا کر ابتدائی طور پر نیم ہانڈی تیار کی جاتی ہے جسے دو گھنٹے کے لیے ہوا میں رکھ کر "پچایا" جاتا ہے۔ پھر ایک چھوٹا پیاز کاٹ کر ایک علیٰحدہ ہانڈی میں ہلکا گلابی کر کے نِیم تیار شدہ قیمہ اس میں ڈال کر خوب بھونا جاتا ہے اور جب ہانڈی تیار ہو جاتی ہے تو جلتے ہوئے دو چار کوئلے روٹی کے ٹکڑے پر رکھ کرہانڈی کے اندر درمیان میں رکھ دیے جاتے ہیں اور اُن کوئلوں پر ایک چمچہ گھی ، مکھّن یا تیل ڈالا جاتا ہے اور ساتھ ہی ہانڈی مضبوطی سے بند کردی جاتی ہے تاکہ کوئلوں کا دھواں قیمہ میں شامل ہوجائے۔پھر دیگچی کو دھیمی آنچ پر رکھ دیا جاتا ہے ۔کچھ دیر بعد ڈھکن کھول کر کوئلہ نکال دیا جاتا ہے۔ عموماً پُوری، پراٹھے یا چپاتی کے ساتھ اس کا استعمال ذائقہ دار ہوتا ہے اور دستر خوان کی رونق میں اضافہ کردیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share