URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Bajrey Ki Rotti (Bread) باجرے کی روٹی

English NameBajrey Ki Rotti (Bread)

Description

تفصیل

برصغیر کی ایک مشہور غذا باجرے کی روٹی ہے۔ باجرے کے آٹے کی روٹی بنانا ایک فن ہے جو اسی خطہ سے تعلق رکھنے والے دیہات کے افراد ہی جانتے ہیں۔ یہ انتہائی لذیذ روٹی ہے اور اس کا سالم بنانا ہی اصل فن ہے۔ اس کا اصل لُطف اچار، چٹنیوں کے علاوہ شلغم گوشت ، گوبھی گوشت ،پالک گوشت ،کڑھی،پالک پنیر وغیرہ کے ساتھ موسمِ سرما میں آتا ہے۔ باجرے کا آٹا گوندھنا انتہائی مشکل کام ہے اور ہندوستانی مُسلم گھرانوں کی خواتین ایک خاص انداز سے آٹے کو مروڑ کر گوندھا کرتی تھیں ،جسے " ہینچنا" کہا جاتا تھا۔چونکہ نسلِ نو میں یہ رواج تقریباً دم توڑ چکا ہے اس لیے باجرے کی روٹی بھی اب قصۂ پارینہ لگتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share