URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Adviser مُشِیر

English NameAdviser
Urdu Name صلاح کار۔مصاحِب

Description

تفصیل

کسی بھی معاملے میں مشورہ دینے والے کو لغوی اعتبار سے ’’مشیر‘‘ کہا جاسکتا ہے۔ جب یہ لفظ کسی مخصوص ادارے سے منسلک کردیا جائے تو پھر اُس مشیر کی مہارت اُس ادارے کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہئے مثلاً صدرِ مملکت کے مشیر کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ صدر کو مختلف ملکی معاملات میں صائب مشورہ دے۔ اس کے علاوہ حالات کا تجزیہ کرکے صدر کو تجاویز پیش کرے۔ اسی طرح یہ عہدہ وزیراعظم، وزیر، سفیر یا کسی بھی بڑے عہدیدار کی ضرورت ہے جو نجی اور سرکاری اداروں میں فائز ہوتے ہیں۔ کسی ایک فرد کا مشیر مختلف معاملات پر گہری نظر اور تفصیلی معلومات رکھنے والا ہوسکتا ہے لیکن جب اس مشیر کا کسی ادارے کے مخصوص محکمے سے تعلق ہو مثلاً محکمۂ مالیات کا مشیر، محکمۂ تعلیمات، منصوبہ بندی کا مشیر وغیرہ وغیرہ تو اُس کے لئے لازمی ہے کہ وہ اُس مخصوص جہت کا ماہر ہو۔ بعض حالات میں مشاورت کے لئے کسی ایک فرد پر ذمے داری ڈالنے کے بجائے ایک بورڈ یا کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جو اجتماعی طور پر حالات و واقعات کا تجزیہ کرنے کے بعد اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کرتی ہے۔ بعض اوقات مشیر کے منصب پر فائز نہ ہوتے ہوئے بھی کسی فرد کو مشیر کا کردار ادا کرنا پڑسکتا ہے مثلاً ایک بیٹا اپنے باپ سے مشورہ کرتا ہے، شوہر اور بیوی کسی معاملے پر مشاورت کرتے ہیں، احباب میں ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کی جاتی ہے۔ ان تمام معاملات میں مشاورت تو ہے لیکن اصطلاحی معنوں میں کوئی مشیر نہیں ہے۔

Poetry

Pinterest Share