URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Carpenter / Cabinet Maker بَڑھئی

English NameCarpenter / Cabinet Maker
Urdu Name نَجّار ۔ترکھان

Description

تفصیل

یہ وہ پیشہ ہے جس میں ایک فرد لکڑی کی مصنوعات تیار کرتا ہے۔ان میں گھر میں استعمال ہونے والا فرنیچر مثلاً الماری‘ میز‘ کرسی‘ مسہری‘ صوفہ اور دیگر آرائشی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دفتری استعمال کا فرنیچر‘ شیلف اور اسکول کالجوں کا فرنیچر نیز عمارتی اور آرائشی سامان بھی شامل ہے۔ غرض لکڑی کا ہر وہ سامان جو کسی جگہ بھی استعمال ہوتا ہو‘ بنانے والا فرد بڑھئی کہلاتا ہے۔ لکڑی اپنی خام شکل میں یعنی درختوں سے کٹنے کے بعد آرا مشینوں کے ذریعے مختلف جسامتوں میں‘ بڑھئی کے پاس پہنچتی ہے۔ اب بڑھئی یہ دیکھتا ہے کہ اسے کس قسم اور جسامت کی لکڑی درکار ہے جو اسے اپنی مطلوبہ چیز بنانے کے لئے درکار ہے۔ مثلاً اگر وہ گھریلو استعمال کی چیزیں بنارہا ہے جیسے میز‘ کرسی‘ صوفہ‘ مسہری‘ سنگھار میز‘ الماری وغیرہ وغیرہ تو اسے کس قسم اور جسامت کی لکڑی درکار ہوگی۔ اسی طرح اگر وہ کسی اسکول یا دفتر کا فرنیچر تیار کررہا ہے تو اسے لکڑی اور اس کے علاوہ کون کون سی اشیاء درکار ہوں گی یا اگر وہ کھڑکی‘ دروازے اور دوسری عمارتی آرائشی اشیاء بنارہا ہے تو اسے کس قسم کی لکڑی درکار ہوگی۔ بڑھئی کو صرف لکڑی کی ضرورت ہی نہیں پڑتی بلکہ بے شمار دوسری ضروری اشیاء بھی اس کے کام میں لازماً ہوتی ہیں مثلاً کیلیں‘ پیچ‘ شیشے اور لوہے کی بے شمار دوسری امدادی اشیاء۔ تقریباً نصف صدی قبل بڑھئی تمام کام اپنے ہاتھوں سے کیا کرتا تھا لیکن اب مشینوں کا استعمال بڑھ گیا ہے بلکہ مخصوص تعلیمی اداروں میں باقاعدہ اس فن کی تربیت دی جاتی ہے۔بڑھئی کے بغیر کسی بھی عمارت کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکتی۔

Poetry

Pinterest Share