URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Coachman کوچبان ( چھکڑا گاڑی چلانے والا)

English NameCoachman
Urdu Name کوچوان ۔حوذی ۔ یکہ بان ۔ گھوڑا گاڑی چلانے والا۔شُتر بان۔فِیل بان

Description

تفصیل

یکہ‘ تانگہ یا کوئی اور ایسی سواری جس میں گھوڑا یا گھوڑے جوتے گئے ہوں اور جن میں ایک سے زیادہ سواریاں بیٹھتی ہوں‘ اسے چلانے والے کو کوچبان کہتے ہیں۔ یہ سواری اس طرح کی ہوتی ہے کہ اس میں کوچبان کے لئے ایک الگ نشست مقرر ہوتی ہے اور اس کے پیچھے دو نشستیں اس طرح بنائی جاتی ہیں کہ ان کے درمیان میں ایک چھوٹی سی دیوار ہوتی ہے جو بیٹھنے والی سواری کے لئے ٹیک کا کام انجام دیتی ہے اور اس طرح یہ دیوار بیک وقت دونوں طرف بیٹھنے والی سواریوں کے کام آتی ہے۔ چونکہ یہ زمین سے کم و بیش دو سے ڈھائی فیٹ اونچی سواری ہوتی ہے اس لئے اس پر بیٹھنے کے لئے آگے اور پیچھے دونوں طرف دائیں اور بائیں پائیدان لگائے جاتے ہیں جن پر پیر رکھ کر سواری چڑھتی ہے۔ یَکّے اور تانگے میں بنیادی طور پر صرف گنجائش کا فرق ہوتا ہے ورنہ بناوٹ اور استعمال کے لحاظ سے دونوں کم و بیش یکساں ہیں۔ ان سواریوں میں سامان رکھنے کے لئے بھی گنجائش ہوتی ہے جو نشست کے نیچے اور پیر رکھنے کے مقام پر ہوتی ہے۔ کسی زمانے میں اسے شاہی سواری کہا جاتا تھا اور کوچبان کی نشست کے اوپر ایک چھتری سائے کے لئے نصب کی جاتی تھی اسی طرح اُس کا لباس بھی مخصوص ہوا کرتا تھا۔ہاتھی،گدھے اور اونٹ کو بھی چھکڑوں میں جوت کر چلانے والے "بان" کے لاحقہ کے زُمرے میں آتے ہیں مثلاً فِیل بان ، شُتر بان وغیرہ ۔

Poetry

Pinterest Share