URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Zoologist ماہِرِ عِلم حیوانات / ماہرِ علمِ حیوانیات

English NameZoologist
Urdu Name خبير في علم الحيوان ۔ العالم الحيوانی ۔ جانور شناس ۔

Description

تفصیل

حیوانی حیات کے علم کو "حیوانیات" کہا جاتا ہے ،یعنی وہ علم جس میں جانوروں یا حیوانوں کا مطالعہ کیا جائے "علم الحیوان" یا "حیوانیات" کہا جاتا ہے اور اُس علم کے ماہر کو "ماہر علمِ حیوانیات" کہا جاتا ہے۔یہ حیاتیات کی دو بنیادی شاخوں یعنی نباتات اور حیوانیات میں سے ایک ہے۔ ایک ماہرِ حیوانیات، علمِ حیوانیات کی مختلف شاخوں کا مطالعہ کرتا ہے جن میں بنیادی شاخیں درج ذیل ہیں: Anthropology · Anthrozoology · Apiology Arachnology · Arthropodology · Cetology Conchology · Entomology · Ethology Helminthology · Herpetology · Ichthyology Malacology · Mammalogy · Myrmecology Nematology · Neuroethology · Ornithology Paleozoology · Planktology · Primatology Zoosemiotics وغیرہ وغیرہ۔ Conrad Gesner( (1516–1565 کو دُنیا کا پہلا ماہرِ حیوانیات تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ دُنیا کے چند معروف ترین ماہرینِ علم الحیوانیات میں درج ذیل نام شامل ہیں: Karl Ernst von Baer · Georges Cuvier Charles Darwin · Jean-Henri Fabre William Kirby · Carolus Linnaeus Konrad Lorenz · Thomas Say Jakob von Uexküll· Alfred Russel Wallace و دیگر۔ افسوس ان ناموں میں کوئی پاکستانی نام شامل نہیں ہے تاہم پاکستان میں جناب نظام الدین نصیری حمیدی،محترمہ نسیمہ سراج علوی(نسیمہ بنتِ سراج) و دیگر اعلٰی پائے کے ماہرینِ حیونیات تھے جنہوں نے اپنی کتابوں اور تحقیقی مقالوں میں بڑی عرق ریزی کے ساتھ قارئین کو بھرپور معلومات پہنچائی ہیں۔اس کے علاوہ اُردو یونیورسٹی کے پروفیسر (ریٹائرڈ) وقار احمد زبیری کا نام بھی ایک حوالے کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share