URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Pathologist ماہرِ طبّی تشخیص(تجربہ گاہی)

English NamePathologist
Urdu Name پیتھالوجسٹ ۔ طبّی تجربہ گاہ میں انسان کا خُون ، فُضلہ،تُھوک ، پِیپ کا تشخیصی تجزیہ کرنے والا

Description

تفصیل

انگریزی زبان کا لفظ پیتھالوجی قدیم یونانی لفظ پیتھوس (Pathos) اور لوجیا (Logia) سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں طبّی تجربہ گاہی معائنے (لیبارٹری ٹیسٹ) کے ذریعے مرض کی تشخیص۔ یہ معالج چار بنیادی نکات پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ سب سے پہلے یہ کہ نُقص کی وجہ کیا ہے؟ دوسرے یہ کہ اس مرض کے بڑھنے کی نوعیت کیا ہے؟ تیسرے یہ کہ اس کی وجہ سے انسانی ڈھانچے اور خلیات میں کیا تبدیلی پیدا ہو رہی ہے؟ اور چوتھے یہ کہ اس کے نتائج کیا ہوسکتے ہیں؟ تشخیص کے اس فن کو مزید دو گروہوں (انسانی اور حیوانی) میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ عمومی فنِ تشخیص کو تفتیشی یا نظری تشخیص بھی کہا جاتا ہے جو طبّی سائنس کا بہت پیچیدہ اور وسیع میدان ہے جہاں اس بات کا پتا لگایا جاتا ہے کہ خلیات اور رگوں میں ٹوٹ پھوٹ کی کیا نوعیت ہے اور یہی مرحلہ دُرست تشخیص کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ایک ماہرِ طبّی تشخیص کے لئے طِب کی عمومی تعلیم ایم۔بی۔بی۔ایس مکمل کرنے اور کسی اسپتال میں کچھ عرصہ ملازمت کرنے کے بعد باقاعدہ اجازت نامہ(لائسنس) حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اپنی تشخیص کے نتیجے تک پہنچنے کے لئے اس طبیب کو پسینہ، تُھوک، بلغم، خُون، پیشاب اور پاخانہ کے علاوہ کھال کا بھی تجربہ گاہ میں معائنہ کرنا پڑتا ہے۔ اس شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ایک طبیب کو مسلسل اضافی تعلیم و تربیت کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ پیتھالوجسٹ کا ایک اہم کام انتقال کر جانے والے مُردے کا طبّی معائنہ کرنا بھی ہوتا ہے(جسے پوسٹ مارٹم کرنا کہتے ہیں)، جس سے اُسے اس بات کا تعین کرنا ہوتا ہے کہ موت کی وجہ" کیا" تھی؟ مختصر یہ کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواہ وہ حیوانات ہوں یا نباتات، ذہنی امراض ہوں یا موروثی، تمام بیماریوں کی تشخیص اس طبیب کے دائرۂ کار میں شامل ہیں۔

Poetry

Pinterest Share