URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Chemist کِیمِیا دان

English NameChemist
Urdu Name کیمیا گر۔ماہر کیمیا۔دوا ساز۔دوا فروش۔مُہوِّس۔کیمیا بنانے والا۔زرساز۔کنایتاً چالاک اور مکار آدمی کے لیے بھی اُردو لُغت میں "کیمیا دان" یا "کیمیا گر" کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔

Description

تفصیل

ایک ایسا سائنس دان جس کی تربیت کیمیا کے مضمون کے مطابق کی گئی ہو ’’کیمیا دان‘‘ کہلاتا ہے۔ مادّے کی بناوٹ اُس کی خصوصیات مثلاً کثافت اور تیزابیت وغیرہ کا پتا لگانا،نہایت احتیاط والا کام ہے چنانچہ کیمیا دان بڑی مہارت سے اشیاء کی اُن خصوصیات کو بیان کرتے ہیں جو انہیں اُس مادّے میں عددی اعتبار سے نظر آتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اُس کے مالیکیول اور ایٹموں کی تعداد بھی جو انہیں اس مطالعے میں نظر آتی ہے بیان کرتے ہیں۔ کیمیا داں بڑی احتیاط سے ان کا تناسب، ردِعمل اور دوسری کیمیائی خصوصیات کا پتا چلاتا ہے۔ کیمیاداں اپنی ان معلومات کو یہ جاننے کے لئے استعمال کرتے ہیں کہ کوئی خاص شے کن چیزوں سے مل کر بنی ہے اور اُس غیرمانوس چیز کی خصوصیات کیا ہیں؟ اس کے ساتھ ہی اسے تجارتی پیمانے پر دوبارہ بنانے، ایک نئی چیز دریافت کرنے یا مصنوعی چیز حاصل کرنے کا طریقہ بھی معلوم کرتے ہیں۔ قدیم زمانہ میں کیمیا گری محض سونا بنانے کے فن کو تسلیم کیا جاتا تھا لیکن دُنیا کے پہلے مسلمان کیمیا داں "جابر بن حیّان" نے "کیمیا" یا " کیمسٹری" کے علم کو جدّت عطا کی۔کئی طرح کے تیزاب بنائے،بال،کپڑا اور چمڑا رنگنے کے طریقے دریافت کئے۔جابر بن حیّان کی بے پناہ وقیع خدمات کی بنا پر اُنہیں " بابائے کیمیا" کا خطاب بھی عطا کیا گیا۔یورپ کی کیمسٹری کی نصابی کتابوں میں جابر بن حیان کو Geber لکھا گیا ہے اور اُسے دُنیا کا پہلا مسلمان کیمیا داں تسلیم کیا گیا ہے۔اُس کی کتاب "الکیمیا" کا دُنیا کی تقریباً تمام زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔

Poetry

Pinterest Share