URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

photographer فوٹُو گِرافَر

English Namephotographer
Urdu Name تصویر کھینچنے والا۔عکس اُتارنے والا۔مُصور

Description

تفصیل

فوٹوگرافی یونانی لفظ ’’Pwtos‘‘ بمعنی ’’روشنی‘‘ اور ’’Ypapw‘‘ بمعنی ’’میں لکھتا ہوں‘‘ کا مرکب ہے۔ فنِ تصویر کشی جسے فنِ مصوری بھی کہا جاسکتا ہے‘ اپنی جڑیں تقریباً اُتنی ہی گہری رکھتا ہے جتنی انسانی تہذیب کی جڑیں ہیں۔ قدیم دور میں مصوِّر اپنے ہاتھوں سے تصویر بناتا تھا۔ جدید ایجادات نے مصوِّروں کے ہاتھوں سے وہ قلم یا بُرش چھین لئے اور اُن کی جگہ اُن کی اُنگلی کیمرے کے بٹن اور آنکھیں کیمرے کے عدسے پر لگادی اور یوں کَل کا مصوِّر ،آج کا ’’فوٹوگرافر‘‘ بن گیا۔ فی زمانہ فوٹوگرافی ایک بہت بڑا اور اہم شعبہ ہے جس کی تربیت کئی سالوں پر محیط ہوتی ہے۔ فوٹو گرافر ایک تو وہ ہوتا ہے جو اپنے کیمرے سے تصویریں کھینچنے کے بعد اُنہیں کئی مراحل سے گزار کر تصویر ہمارے ہاتھ میں تھما دیتا ہے۔ دوسرا وہ فوٹوگرافر ہوتا ہے جو ہماری حرکات و سکنات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیتا ہے اور حسبِ ضرورت فوری طور پر یا چند دنوں بعد (ایڈٹ کرکے ) فلم کی صورت میں ہمارے حوالے کردیتا ہے۔ اصلاً تو دونوں ہی فوٹو گرافر ہیں مگر ایک تصویریں بناتا ہے اور دوسرا فلمیں بناتا ہے‘ اور ان دونوں کی تکنیکی مہارت اور معلومات مختلف ہوتی ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ فلم بنانے والے فوٹوگرافر کی مہارت زیادہ ہوتی ہے۔ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سرکاری اور غیرسرکاری ملازمتوں میں اور اپنے نجی کاروبار میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہیں۔ فوٹوگرافر کی اہمیت اب بہت بڑھ چکی ہے‘ ہر سرکاری، قومی اور نجی تقریبات میں صرف فیشن کے طور پر ہی نہیں بلکہ ضرورت کے تحت بھی اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فوٹوگرافر اپنے کیمرے سے دشمن کی جاسوسی اس طرح کرتا ہے کہ اُسے ہوا بھی نہیں لگنے دیتا۔ جدید کیمروں میں یہ سہولت بھی میسر ہے کہ نہ صرف منظر بلکہ اُس کا فاصلہ بھی دریافت کرکے اندھیرے میں بھی صاف،واضح اور روشن تصویر اُتارلیتے ہیں۔ دوسری طرف فوٹوگرافی کی اس مہارت نے بہت سے مسائل کو بھی جنم دیا ہے اور دھوکے بازی کے بڑے بڑے واقعات میں بعض ماہر فوٹوگرافروں کی مہارت کا بھی دخل رہا ہے۔بالخصوص کمپیوٹر کے ذریعہ سے بنائی گئی جعلی تصاویر نے نِت نئے قانونی مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔اسی طرح موبائل فونز کے ذریعہ کھینچی جانے والی تصاویر بھی اکثر اوقات پریشانی کا سبب بن جاتی ہیں۔نوجوان نسل کے اکثر افراد اس مہارت کا ناجائز استعمال کسی "ایڈوِنچر" یا" تھرل" کے طور پر کرتے ہیں جن کے نتائج بہر طور مثبت نتائج کے حامل نہیں ہوا کرتے۔

Poetry

Pinterest Share