URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Gunsmith اَسلَحَہ مَرَمَّت کرنے والا ۔اَسلَحَہ بنانے والا

English NameGunsmith
Urdu Name سِلاحی مَرَمَّت ساز ۔ سِلاح کار۔آلاتِ جنگ بنانے اور مرمت کرنے والا۔

Description

تفصیل

اسلحے کا کاری گر ایک ایسا شخص ہے جو اسلحے کی ڈیزائننگ‘اُس کی مرمت اور استعمال میں کسی خاص قسم کی تبدیلی کرسکتا ہے۔ یہ پیشہ اسلحہ سازی کے پیشے سے مختلف ہے ۔اسلحہ ساز بنیادی طور پر اَسلَحے کے پُرزوں کو الگ کرتا ہے ،اُن کی صفائی اور مَرَمَّت کرتا ہے اور کسی کَل پُرزے کو اگر ضرورت ہو تو اسے تبدیل بھی کردیتا ہے۔ اسلحہ بنانے والا خصوصی مقاصد کے لیے کارخانے کے معیار کے مطابق اسلحوں کی مرمت کرتا ہے اور اُن میں حسبِ ضرورت رَدّو بھی بدل کردیتا ہے ۔ایک کاری گر مختلف اسلحوں کی مرمت اور دیکھ بھال سے واقف ہوتا ہے مگر عام طور پر چند ہتھیار ایسے ہوتے ہیں جن پر یہ خاص توجہ دیتا ہے: مثلاً پستول‘ اور شاٹ گنز وغیرہ۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں آتشیں اسلحہ رکھنا قانوناً جُرم ہے، لہٰذا اَسلَحَہ سازی میں بھی کئی طرح کی پابندیاں و قواعد لاگو ہوتے ہیں۔ اس کے کاری گر پولیس یا فوج کے ذریعہ معقول تربیت حاصل کرتے ہیں۔تربیت یافتہ افراد کو" آرمرز" کہا جاتا ہے۔تربیت حاصل کرنے کے بعد یہ "آرمرز" بہتر طور پر اَسلَحہ تیّار اور اُس کی مَرَمَّت کر سکتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share