URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Confectioner حلوائی

English NameConfectioner
Urdu Name مٹھائی فَروش ، شیرینی فَروش ۔ صانعِ حلوی

Description

تفصیل

حلوائی اُس پیشہ ور کو کہا جاتا ہےجو مٹھائیوں کی تیاری، ابتدائی مراحل سے لے کر آخری مرحلے تک تجارتی مقاصد کے لئے انجام دیتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر مٹھائی تیار کرنے والے افراد مٹھائی کی فروخت کے لئے خود ہی چھوٹی موٹی دُکان بھی کھول لیتے ہیں اور جب یہ کاربار خُوب جم جاتا ہے تو باقاعدہ کارخانے قائم کر لیے جاتے ہیں ،علاوہ ازیں پھر اُس مِٹھائی کی دُکان کا کوئی نام رکھ دیا جاتا ہے۔اگر حلوائی کی مٹھائی نہایت لذیذ اور تازہ ہو تو وہ نام راتوں رات ایک معروف پروڈکٹ بن جاتا ہے۔یوں پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہوتا ہے۔ دور حاضر میں معروف حلوائیوں کے معروف ناموں والے شوروم قائم ہو چکے ہیں جن میں بے شمار ملازمین اور کاری گر نظر آتے ہیں۔ان حلوائیوں کا کام محض ذائقہ دار مٹھائیوں کی تیاری ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ صبح کا ناشتہ اور سموسے،پکوڑے،کچوریاں اور نمک پارے وغیرہ بھی تیار کرتے ہیں یا ان کے ملازمین یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share