URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Driver ڈِرائیوَر

English NameDriver
Urdu Name No name in Urdu

Description

تفصیل

لفظِ ڈرائیور انگریزی زبان کے لفظ Drive سے نکلا ہے جس کے معنیٰ ہیں چلانا۔ اور Driverکے معنیٰ ہیں چلانے والا۔ بیل گاڑی‘ اونٹ گاڑی‘ یکہ‘ تانگہ‘ گدھا گاڑی‘ رکشہ‘ ان سواریوں کے چلانے والے ڈرائیور کہلاتے ہیں۔ جن گاڑیوں میں جانور جوتے جاتے ہیں ان کا استعمال عام طور پر دیہاتوں میں ہوتا ہے۔ ان گاڑیوں پر سامان بھی اٹھایا جاتا ہے اور مسافر بھی بٹھائے جاتے ہیں۔ لیکن عام طور پر یہ گاڑیاں مسافروں کو کرائے پر بٹھانے کے لیے کم ہی استعمال ہوتی ہیں۔ پہیے والی گاڑیوں میں رکشہ تین پہیوں والی سائیکل کی طرز کی وہ سواری ہے جس میں دو پہیے پیچھے اور ایک پہیہ آگے ہوتا ہے اسے پیڈل کے ذریعے انسان کھینچتا ہے ‘جبکہ آٹو رکشہ پیٹرول یا گیس کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ ان سواریوں کو چلانے والے بھی ڈرائیور کہلاتے ہیں۔ چار یا چار سے زائد پہیوں سے چلنے والی گاڑیوں میں موٹر کار‘بس‘ ٹرک‘ ٹرالر‘ ٹریکٹر‘ جیپ یہاں تک کہ ریل گاڑی بھی ان میں شامل ہے۔ ان تمام گاڑیوں کے چلانے والے بھی ڈرائیور کہلاتے ہیں۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ ڈرائیوروں کے کام کی نوعیت سے ان کی اجرتیں مقرر ہوتی ہیں۔ اصولی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جو ڈرائیور جس قدر مشکل اور تھکا دینے والا کام کرتا ہے‘ اس کی اجرت بھی اسی اعتبار سے مقرر ہوتی ہے۔ ان گاڑیوں کے چلانے والوں کی باقاعدہ تربیت اور اس کے بعد لائسنس کا اجراء ہوتا ہے۔ سائیکل رکشہ ڈرائیورز عام طور پر ملازمت کرتے ہیں۔ جس کی شرائط یہ ہوتی ہیں کہ انہیں مالک کو طے شدہ رقم روزانہ دینی ہوتی ہے اور باقی حصہ ان کا ہوتا ہے۔بعض اوقات ٹوٹ پھوٹ کی ذمہ داری مالک کی ہوتی ہے۔ یا کبھی خود ڈرائیور کو یہ خرچ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ بہت کم رکشہ ڈرائیورز ایسے ہوتے ہیں جن کے رکشے ان کی ملکیت ہوتے ہیں۔ کم و بیش یہی کیفیت ٹیکسی ڈرائیورز کی بھی ہوتی ہے۔ بسوں ‘ ٹرکوں اور ٹرالروں کے ڈرائیورز کے اوقاتِ کار بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے ان کی اجرتیں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ ریلوے انجن ڈرائیورز کے درجات ہوتے ہیں۔ نئے ڈرائیورز کو ابتداء میں سرکلر اور لوکل ٹرینز پر رکھا جاتا ہے۔ اور جیسے جیسے ان کا تجربہ بڑھتا جاتا ہے انہیں بڑی لائنوں پر فرائض انجام دینے کے لیے منتقل کر دیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share