URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Signal Man سِگنَل مین

English NameSignal Man
Urdu Name رجلِ اشارہ ۔مردِ علامت۔ریل لاءن مین

Description

تفصیل

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ وہ شخص ہوتا ہے جو ریل کی آمد و رفت کے لئے ریلوے لائن کے ساتھ لگے ہوئے سگنل کو سبز اور سرخ رنگ کی روشنیوں یا جھنڈیوں کی مدد سے ریل کے ڈرائیور کو اشارہ دیتا ہے کہ اسے آگے آنا ہے یا رُک جانا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک یہ کام ان جگہوں پر موجود افراد کے ذریعے ہوتا تھا جن کے ہاتھوں میں سرخ اور سبز جھنڈیاں ہوتی تھیں اور وہ سبز جھنڈی دکھا کر ریل کو آگے لے جانے اور سرخ جھنڈی دکھا کرریل کو رک جانے کا اشارہ دیا کرتے تھے۔ پھر اس کے بعد ایسے سگنلز نصب کردیئے گئے جنہیں نیچے کردیا جائے تو سبز رنگ اس بات کی علامت ہوتا تھا کہ ریل گزر سکتی ہے اور اگر سگنل نیچے نہ کیا جائے تو سرخ رنگ برقرار رہتا تھا جو اس بات کی علامت تھا کہ ریل آگے نہیں جاسکتی۔ ان سگنلز کو لیور کے ذریعے نیچے کرنے یا نہ کرنے کے لئے جو شخص متعین ہوتا تھا اسے سگنل مین کہا جاتا تھا۔ کمپیوٹر کا استعمال عام ہوجانے کے بعد اب یہ کام کمپیوٹر کے ذریعے کیا جاتا ہے لیکن اب بھی ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لئے سگنل مینوں کا تقرر کیا جاتا ہے۔ یوں تو یہ ایک چھوٹا اورمعمولی عہدہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ سگنل مین کو فرائض کی انجام دہی میں بہت محتاط اور ہوشیار رہنا پڑتا ہے ورنہ اس کی معمولی کوتاہی کسی بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ اصطلاح دراصل چارلس ڈکنس کی کتاب "The Signal Man" سے اخذ کی گئی ہے۔

Poetry

Pinterest Share