URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Actuary ایکچُواری

English NameActuary
Urdu Name ایک طرح کا مُنشی

Description

تفصیل

ایکچُواری ایک ایسا تجارتی مالیات کا ماہر ہے جو کاروبار کے غیر یقینی ہونے کے خدشات کا عددی شکل میں تخمینہ لگاتا ہے تاکہ جذباتی اور مالیاتی نقصانات جو اس غیریقینی اور غیرمطلوب صورتحال سے وابستہ ہوں اُن میں کمی لائی جاسکے۔ ایکچُواری حسابی اعتبار سے اس بات کا اندازہ لگاتا ہے کہ ایسے کون سے امکانی اور حادثاتی واقعات ہیں جن سے بچا جا سکتا ہے۔ جن حادثات سے چھٹکارا ممکن نہیں مثلاً موت...... ان رونما ہونے والے واقعات کے مالی اثرات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ اس طرح کے خطرات کاروبار کی مالی حالت کو متاثر کرسکتے ہیں جس سے بچنے کے لئے ایک ایکچووری Asset & Liability Managment اور اپنی مہارت کو بروئے کار لاتا ہے۔ خدشات اور امکانات کو کم سے کم کرنے کے لئے کاروبار کا تجزیاتی جائزہ، انسانی رویوں کا مطالعہ اور کاروبار سے متعلق مختلف معلومات کی مدد سے ایک اچھا ایکچُواری ادارے کو نقصان میں جانے سے بچا سکتا ہے۔ مختصر یہ کہ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس کی سب سے زیادہ مانگ اور اُجرت ہے۔

Poetry

Pinterest Share