URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Musician موسیقار

English NameMusician
Urdu Name آلاتِ موسیقی بجانے والا۔گویّا۔دُھن ساز ۔نغمہ نگار۔سازندہ۔نغمہ پرداز۔عازف

Description

تفصیل

وہ تمام لوگ جن کا تعلق موسیقی سے ہوتا ہے موسیقار کہلاتے ہیں ۔یعنی تمام آلاتِ موسیقی بجانے والے یہاں تک کہ گانے والے‘ دُھنیں تیّار کرنے والے‘ گیت یا نغمہ لکھنے والے اور ان کے انتظامات کرنے والے بھی موسیقار کہے جاتے ہیں۔ دھنیں تخلیق کرنے والا ہر شخص لازمی طور پر موسیقار ہوتا ہے مگر ہر موسیقار لازمی طور پر دھنیں بنانے والا نہیں ہوتا۔ موسیقی کو کلاسیکی‘ نیم کلاسیکی‘علاقائی‘اور جدید اقسام میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی موسیقار کے لیے موسیقی کے کلاسیکی فن سے واقف ہونا ازبس ضروری ہے۔ پاک و ہند کی کلاسیکی موسیقی کی بنیاد ایک ہی ہے۔گیت ‘ غزلِ‘ ٹُھمری‘دادرا وغیرہ موسیقی کی وہ قسمیں ہیں جہاں موسیقار کو ایک مخصوص تہذیبی پس منظر کاحامل یا واقف کار ہونا چاہیے۔ آلاتِ موسیقی کی بے شمار ایجادات نے جہاں ایک طرف موسیقی کو ایک نئی طرزبخشی ہے وہیں موسیقاروں کی ذمے داریاں بھی بڑھا دی ہیں۔جدید دور کا موسیقار اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ وہ اپنی مقامی موسیقی میں غیر مقامی آلات اور ان کی دھنوں کو بھی اس طرح پیش کر سکے کہ ان کا مقامی رنگ بھی بر قرار رہے اور غیر مقامی آلات اور دھنوں کا تاثر بھی سننے والوں کو متاثر کر سکے۔ ایک کامیاب موسیقار اپنی موسیقی سے ماحول کو طرب انگیز اورغم انگیز بنا سکتا ہے یا سننے والوں کے اندر ایک جوش و ولولہ پیدا کر سکتا ہے (اس کی بہترین مثال1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ہنگامی طور پر تخلیق کی جانے والی دُھنیں اور نغمے ہیں)۔ موسیقار کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کس آلۂ موسیقی کی آواز کو بلند رکھنا ہے‘کس مرحلے پر کن دوسرے آلات کی آوازوں کو اُس آلہ کی دُھن میں شامل کرنا ہے اور کس بلندی یا پستی تک لے جانا ہے اس کے ساتھ ہی طبلہ یا ڈھولک یا دونوں کو مناسب مرحلہ پر استعمال کرنا موسیقی کی جان سمجھا جاتا ہے۔ حقیقت ہے کہ فنونِ لطیفہ میں موسیقار کا کام سہل نہیں !

Poetry

Pinterest Share