URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Beekeeper شہد کی مَکھیّاں پالنے والا

English NameBeekeeper
Urdu Name عسلِ زنبور ۔نَحل پرور ۔مزارعِ نَحل

Description

تفصیل

وہ لوگ جو شہد کی مَکھّیاں اس غرض سے پالتے ہیں کہ ان سے شہد‘موم‘زرگل اور دوسری متعلقہ اشیاء حاصل کی جا سکیں تاکہ انہیں بازار میں فروخت کیا جا سکے‘Beekeepers یاشہد کی مَکھّی پالنے والے کہلاتے ہیں۔شہد کی مَکھّیوں کا کاروبار کرنے والے یہ لوگ مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیے گئے ہیں مثلاً شوقیہ مَکھّیاں پالنے والے‘زراعت کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر مَکھّیوں کا کاربار کرنے والے یا تجارتی بنیادوں پر کام کرنے والے۔ جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ یہ لوگ شہد کی مَکھّیوں کی کتنی بستیاں بسا رہے ہیں۔شہد کی مَکھّیوں کا کاربار کرنے والوں کو شہد کا مزارع بھی کہا جاتا ہے۔عام طور پر کاروباری بنیاد پر شہد کی مَکھّیاں پالنے والے ایسے صندوق یا صندوق نما چیزیں بنا دیتے ہیں جن میں یہ مَکھّیاں پالتے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مَکھّیا ں پالنے والوں کا ان مَکھّیوں پر کوئی اختیار نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ انہیں اُس جگہ کا پابند بنا سکتے ہیں۔ ان مَکھّیوں کو اپنے ٹھکانے پر واپس بلانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے ٹھکانوں کو صاف ‘ تاریک اور ڈھکا ہوا رکھا جائے شوقیہ طور پر شہد کی مَکھّیاں پالنے والے بڑے پیمانے پر کوئی اہتمام نہیں کرتے بلکہ صرف اپنے شوق کی تکمیل کے لیے وہ انہیں پالتے ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں یہ شوق لاگت اور وقت کے اعتبار سے بہت مِنہگا ہے اس لیے عام طور پر مشغلے کے طور پر پالنے والے لوگ ان ممالک سے باہر یہ شوق پورا کرتے ہیں۔ جو لوگ شہد کی مَکھّی کا کاربار اضافی طور پر کرتے ہیں ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی آمدنی کے لیے دوسرے ذرائع بھی مدِنظر رکھیں۔ یہ لوگ تقریباً 300چھتّوں میں مَکھّیاں پالنے کا اہتمام کرتے ہیں جس سے انہیں20میٹرک ٹن سالانہ تک شَہد میسر آتا ہے۔ جس کی قیمت لاکھوں ڈالرز میں بھی ہوتی ہے۔ تجارتی طور پر مَکھّیاں پالنے والے50ہزار تک چَھتّوں میں شہد پیدا کرتے ہیں جن سے انہیں کروڑوں پاؤنڈز کی آمدنی ہوتی ہے۔ جنوبی ڈکوٹا میں ایڈی ہنی فارم(Adee Honey Farm) دنیا میں شہد کا سب سے بڑا کاربار ہے جہاں80ہزار چَھتّے ہیں۔ شہد کے علاوہ بے شمار دوسری چیزیں بھی جن کا ذکر اوپر کیا جا چکا ہے ، یہ افراد فروخت کرتے ہیں جس سے انہیں معقول آمدنی ہو جاتی ہے۔ اس شعبہ میں جو لوگ زر گل فراہم کرتے ہیں‘ ضروری نہیں ہے کہ وہ شہد بھی فروخت کریں بلکہ یہ رات کی تاریکی میں شہد کی مَکھّیوں کو بادام‘ سیب‘چیری‘بلیو بیریز‘ خربوزہ اور دوسرے رس دار پھلوں کے باغات کی طرف اُڑا کر لے جاتے ہیں۔ انہیں اپنی خدمات کی اُجرت عموماً نقد کی شکل میں دی جاتی ہے۔ کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو دوسرے لوگوں کو ملکہ مَکھّی فراہم کرتے ہیں جس کے لیے وہ موسمِ بہار کی ابتدا ہی سے مختلف جغرافیائی خطوں میں ان کی پرورش شروع کر دیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share