URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Blak-Smith لوہار

English NameBlak-Smith
Urdu Name آہن گر

Description

تفصیل

لوہے کی مختلف اشیاء بنانے والے اور تَپتے ہوئے سیّال لوہے کو بھٹّی سے نکال کر مختلف سانچوں میں ڈھال کر نِت نئی شکلیں دینے والے فنکار کو "لوہار" یا "آہَن گَر" کہا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک لوہار چھوٹے پیمانے پر دستی دھونکنی کے ذریعے لوہے کو موڑنے اور اشیاء کو مختلف اَشکال دینے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جس میں نٹ بولٹ، کَٹر، چھینی، ہتھوڑا اور بے شمار اوزاروں کا استعمال کرتا ہے۔ لیکن یہی کام جب بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے تو ایک بڑی بَھٹّی کی مدد لی جاتی ہے اور بے شُمار نِت نئے فرموں کی مدد سے لوہے کی مختلف اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ آہن گری کے کارخانوں میں بے شمار ماہرین اور کاری گر اپنے فن کے نمونے پیش کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share