URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Verterinarian جانوروں کا ڈاکٹر

English NameVerterinarian
Urdu Name معالجِ حیوانات ۔ سَلوتَری(گھوڑوں کا ڈاکٹر جو دوسرے جانوروں کا علاج بھی کرتا ہے)۔طبیب الحیوانات

Description

تفصیل

جانوروں کے ڈاکٹر کو امریکن Verterinarian اور انگریزveterinary surgeonکہتے ہیں۔ vetاس کا مخفف ہے۔ یہ وہ شخص ہے جو جانوروں کا علاج کرتا ہے اس شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اکثر مخصوص اور محدود دائروں میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں مثلاً کچھ ڈاکٹرز چھوٹے جانوروں جیسے کتّے ‘ بلّی اور اس سے بھی چھوٹے( جیب میں رکھنے والے) جانوروں کا علاج کرتے ہیں اور کچھ ڈاکٹرز ایسے ہوتے ہیں جو زراعت میں استعمال کیے جانے والے جانوروں کا علاج کرتے ہیں۔ان میں دودھ دینے والے جانور‘گوشت کے لیے استعمال ہونے والے جانور جن میں سور بھی شامل ہیں‘ انڈے دینے والے جانور‘سانپ‘ ہاتھی یہاں تک کے درندوں کا علاج بھی کرتے ہیں۔ کم و بیش وہ تمام بیماریاں جو انسانوں میں پائی جاتی ہیں وہی جانوروں کو بھی لاحق ہوسکتی ہیں اور ان کی دوائیں‘انجکشن‘ آپریشن کم و بیش وہی ہوتے ہیں جو انسانوں کے لیے مستعمل ہیں، علاوہ اس کے ان کی خوراک ان کی جسامت کے مطابق انسانوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے اسی طرح آپریشن کرنے کے لیے انسانوں کے بر خلاف جانوروں کو ان کی جسامت اور طاقت کے مطابق مختلف آلات سے قابو کیا جاتا ہے ۔ دوائیں کھلانے پلانے کے لیے بھی جانوروں کو قابو کرنے کی مخصوص تربیت رکھنے والے عملے کی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں مخصوص انداز سے دوائیں دیتا ہے اوران کی مرہم پٹّی کرتا ہے۔ زرعی ممالک میں اور زرعی علاقوں میں جانوروں کے ڈاکٹروں کی اہمیت اور ضرورت دونوں بڑھ جاتی ہیں چونکہ ان ڈاکٹروں کو عموماً دیہاتوں میں رہنا پڑتا ہے جہاں وہ سہولتیں مُیَسَّر نہیں ہوتیں جو شہروں میں ہوتی ہیں اسی لیے افراد اس پیشے کی طرف کم ہی رجوع کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ براعظم میں صرف پینتیس(٣٥ ) ورٹنری اسکولز ہیں جہاں جانوروں کے ڈاکٹروں کی تربیت کی جاتی ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹر کو پریکٹس کرنے کے لیے مستند اداروں سے سند حاصل کرنا قانوناً لازمی ہے۔

Poetry

Pinterest Share