URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Ambassador سفیر

English NameAmbassador
Urdu Name ایلچی ۔ قاصد ، جمع: سُفَراء

Description

تفصیل

سفیر کسی غیر ملک میں اپنے ملک کا نمائندہ ہوتا ہے اور سب سے اہم سفارت کار ہوتا ہے جو اپنے ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ بعض اوقات کچھ ممالک ایسے لوگوں کو جو، اِن کے شہری نہیں ہوتے مگر بڑے عزت و احترام اور مرتبے کے اہل ہوتے ہیں ،انہیں اپنا سفیر یا ایلچی مقرر کر دیتے ہیں ۔۔۔۔کبھی یہ مخصوص مقاصد کے لئے مقرر کیے جاتے ہیں اور کبھی اُنہیں عمومی ذمہ داریاں دے دی جاتی ہیں۔ ان کا کام اُس حکومت کو مشورہ دینا اور اُس کی اعانت کرنا ہوتا ہے جس نے اُنہیں مقرر کیا ہے۔ یہ خطاب اکثر اوقات دنیا کے معروف اور بین الاقوامی شہرت کے حامل لوگوں کو کسی مخصوص مقصد کے حصول کے لئے بھی دیا جاتا ہے۔ سفیر کا عام مفہوم یہ ہے کہ ایک ایسا شخص جو اپنے ملک کا نمائندہ ہو اور مِیزبان ملک میں اس کے اپنے مُلک کےسفارتخانے میں انجام دیے جانے والے تمام اعمال وافعال کا نگرانِ اعلٰی،حاکم اور مُقتدر تسلیم کیا جاتا ہے اور درحقیقت اُس سفارت کار کی حیثیت اُس وقت حاکمِ کُل کی ہوتی ہے۔سفیر کی آمد پر اُس کے سفارت خانے کا عملہ اِلّا عملہ کی گاڑیاں بھی میزبان ملک میں سفارتی استثناء رکھتی ہیں۔ یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ سفارتی استثناء ہر سفارت کار کو حاصل نہیں ہوتا بلکہ کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جنہیں بربنائے عہدہ یہ استثناء حاصل ہوتا ہے اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں خصوصی طور پر حکومتِ وقت مُستَثنٰی کرواتی ہے۔ دولتِ مشترکہ ممالک کے سُفَراء "ہائی کمشنر" کہلاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share