URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Grocer پرچون فروش

English NameGrocer
Urdu Name اشیائے صَرف بیچنے والا ۔ کریانہ فروش ۔ دُکان دار

Description

تفصیل

پرچون فروش وہ شخص ہے جو روزمرہ کی چھوٹی موٹی گھریلو ضروریات سے متعلق اوسط درجے کی آبادیوں کے گلی محلوں میں چھوٹی چھوٹی دکانیں کھول لیتا ہے۔ جن میں عام طور پر اجناس اور گھی تیل وغیرہ دستیاب ہوتے ہیں ان دکانوں کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان علاقوں کے جو رہائشی زیادہ مقدار میں بیک وقت روزمرہ ضروریات کی اشیا خریدنے کی سکت نہ رکھتے ہوں وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں دوسرا فائدہ یہ ہے کہ ہنگامی طور پر اگر کسی چیز کی ضرورت پڑ جائے تو وہ ان چھوٹی موٹی دکانوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ابتدا میں یہ دکانیں بہت چھوٹے پیمانے پر کھولی جاتی ہیں مگر آہستہ آہستہ خریداروں کی ضروریات اور مطالبات پورے کرنے کے لیے پرچون فروش نہ صرف فروخت کی جانے والی اشیاء میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آہستہ آہستہ ان کی مقدار بھی بڑھا چلا جاتا ہے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ پرچون فروش کچھ عرصے کے بعد بہت بڑا جنرل اسٹور قائم کر لیتے ہیں جہاں پرچون کے ساتھ ساتھ تَھوک کا کاربار بھی شروع کردیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share