URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Producer تخلیق کار

English NameProducer
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

انگریزی زبان کے لفظ پروڈیوسر کے لفظی معنی بنانے والے یا پیدا کرنے والے کے ہیں۔ واضح رہے کہ یہاں creation یاcreatorکا مفہوم اس لفظِ پروڈیوسر میں شامل نہیں ہے۔تخلیق کار ایک ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو زندگی کے کسی بھی شعبے سے متعلق کوئی منصوبہ بناتا ہے اور اسے روبہ عمل لانے کی کوشش کرتا ہے خواہ اس کا تعلق شعر و ادب سے ہو‘ثقافت و فن سے ہو‘ تعمیرات سے ہو یا کسی اور مادّی حقیقت سے۔ شاعر کا شعر کہنا‘ادیب کا فن پارہ پیش کرنا‘ گلوکار کا گیت گانا‘موسیقار کا دُھن پیش کرنا‘یہ سارے کام کرنے والا تخلیق کار ہے اسی طرح کوئی مشین بنانا کوئی عمارت تعمیر کرناوغیرہ سب کسی تخلیق کار کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ ایک تخلیق کار کوئی چیز تخلیق کرنے کے لیے منصوبہ بناتا ہے اس منصوبے کے مطابق جہاں وہ ایک طرف منصوبے کی تکمیل کے لیے ضروری وسائل فراہم کرتا ہے وہیں اسے یہ بات بھی یقینی بنانی پڑتی ہے کہ اس کی تخلیق میں جن عوامل کی ضرورت ہے وہ سب کے سب بر وقت اور بہترین معیار پر پورے اترنے والے ہوں۔

Poetry

Pinterest Share