URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Black-Smith لوہار

English NameBlack-Smith
Urdu Name آہن گر

Description

تفصیل

لوہار ایک ایسے شخص کو کہتے ہیں جو لوہے کا کوئی کام اس طرح کرے کہ کسی مخصوص عمل کے ذریعے اُس کی شکل بدلنے اور کسی مخصوص شکل میں ڈھالنے کا فعل سرانجام دے رہا ہو جس کے لئے وہ لوہے کو ٹھونکنے، پیٹنے، کاٹنے اور چھیلنے وغیرہ کے لئے اوزار استعمال کر رہا ہو۔ اس مقصد کے لئے ایک لوہار چھوٹے پیمانے پر دستی دھونکنی کے ذریعے لوہے کو موڑنے اور اشیاء کو مختلف اشکال دینے کا عمل سر انجام دیتا ہے جس میں نٹ بولٹ، کٹر، چھینی، ہتھوڑا اور بے شمار اوزاروں کا استعمال کرتا ہے۔ لیکن یہی کام جب بڑے پیمانے پر ہوتا ہے تو ایک بہت بڑی بَھٹّی بنا دی جاتی ہے اور بے شُمار نِت نئے فَرموں کی مدد سے خوبصورت لوہے کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔لوہا سازی اب باقاعدہ ایک صنعت کا روپ اختیار کرچکی ہے، جس کے کارخانوں میں بے شمار ماہرین اور کارکنان کام کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share