URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Alderman نائب رئیسِ بلدیہ

English NameAlderman
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
عمر رسیدہ آدمی۔تجربہ کار شخص۔سردار۔فرماں روا۔میونسپل کارپوریشن کا نائب داعی

Description

تفصیل

اس منصب کا نام قدیم انگریزی خطاب (Ealdorman) سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں ’’معمر آدمی‘‘ جو انگریزی کونسل کی صدارت کرنے والے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ نائب رئیسِ بلدیہ بلدیاتی کونسل کا ایک ایسا رُکن ہے جس کو بہت سے معاملات میں اختیارات حاصل ہیں جن کی بنیاد انگریزی قوانین پر ہے۔ اس لفظ کے لغوی معنی ’’ملک کی بلدیاتی کونسل کا ایک اعلیٰ رُکن یا وہ رُکن جو بجائے عوام کے منتخب ارکان کے ذریعے منتخب کیا گیا ہو‘‘۔ بنیادی طور پر اس کی ذمے داری بلدیاتی اُمور کی نگرانی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اس کے پاس وسیع اختیارات بھی ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share