URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Balloonist غُبَارا فروش

English NameBalloonist
Urdu Name منطادی۔غُبَارے والا

Description

تفصیل

غُبَارے کے وجود میں آنے کی کئی سائنسی توجیحات ہیں مگرایک غبارہ بازوہ شخص ہے جو غبارے کو مختلف طریقوں سے کھیل کود کے لیے استعمال کرتا ہے اس شخص کو بھی غبارہ باز کہا جائے گا جو غبارے کو گرم گیس کے ذریعہ فضا میں انسانوں کو اُڑانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بالکل ابتدائی شکل غبارہ بازی کی یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے غبارے جنہیںسانس سے پُھلایا جا سکتا ہے ان سے بچّے کھیلتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں یا سالگرہ وغیرہ کی تقریبات کی سجاوٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے رنگ اور سائز مختلف ہوتے ہیں بعض غباروں میں گیس بھر کر ہوا میں اُڑا دیا جاتا ہے اور وہ پتنگ کی طرح ایک ڈوری سے بندھے ہوئے بچّوں کے ہاتھوں میں رہتے ہیں۔ مزید بڑے سائز کے غبارے جن میں ایک چھوٹی سی مشین لگا دی جاتی ہے اور وہ پیرا شُوٹ کے بنےہوئے ہوتے ہیں جن کو میکانیکی طریقوں سے اس طرح استعمال کیا جاتا ہے کہ اس میں ایک سے زیادہ لوگ بیٹھ کرایک معقول بلندی اور فاصلے تک اُڑان کر سکتے ہیں ایک ماہر غبارا فروش اپنے غباروں میں جدّت پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے۔ غُباروں کا ایک اہم استعمال عسکری شعبے میں بھی ہے۔

Poetry

Pinterest Share