URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Bookbinder جِلد ساز

English NameBookbinder
Urdu Name جُز بند ۔المُجَلِّد ۔صَحاف

Description

تفصیل

مُنتشر اور پریشاں اوراق کو ترتیب وار یکجا کر کے انہیں ایک کتاب کی شکل میں کسی ڈوری یا چپکانے والی شے کی مدد سے یکجا کر دینے والا شخص جِلد ساز کہلاتا ہے۔عموماً انہیں یکجا کر دینے کے بعد اسے کسی گتّے یا پلاسٹک کے مضبوط غلاف سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ جِلد سازی کی ابتداء ہندُستان سے ہوئی جہاں مذہبی تحریروں کو پام کے پتّوں پر تحریر کیا جاتا تھا، اُن پَتّوں کو دو برابرحصوں میں کاٹ کر انہیں خشک کر لیا جاتا تھا اس کے بعد ان پر روشنائی پھیر دی جاتی تھی جس کی وجہ سے الفاظ ابھر آتے تھے اور ان پتوں پر نمبر ڈال کر انہیں تاگے کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کردیا جاتا تھا۔ان اوراق کو لکڑی کے تختوں کے گرد لپیٹ دیا جاتا تھا۔ پہلی صدی قبل مسیح میں بدھ مت کے مذہبی لوگوں (Monks)نے یہ تصور ایران اور افغانستان سے لیا مغرب میں اس کے لیے کاغذ کے لمبے لمبے ٹکڑوں پر لکھی ہوئی تحریریں لپیٹ کر الماریوں میں رکھ دی جاتی تھیں اوران پر نمبر لگا دیے جاتے تھے جنہیں والیوم( جس کے معنی ہیں لپیٹ دینا) کہا جاتا تھا۔ عدالتی دستاویزات درختوں کی چھالوں اور پَتّوں پر لکھی جاتی تھیں۔ پرانے زمانے میں کتابوں کی ضرورت نہیں تھی بلکہ یونان میں تیس چالیس صفحات کوجو ہاتھوں میں سما سکتے تھے لپیٹ کر رکھ دیا جاتا تھا اس کے علاوہ جو زیادہ طویل اور ضخیم تحریریں تھیں انہیں یا تو کبھی پڑھا نہیں گیا اور اگر پڑھا بھی گیا تو اس طرح کہ کوئی ایک شخص اسے لے کر کھڑا ہوجایاکرتاتھا۔ عموماً ان صفحات کو موم جامہ کردیا جاتا تھا تاکہ اُن کی عمر بڑھ جائے اور یہ جلدی پھٹ نہ سکیں۔ جلد سازی کے کم و بیش ایک درجن سے زائد مستند اور مُروّجہ طریقے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ نِت نئی ایجادات نے جِلد ساز کو جدید طریقے سیکھنے کی جانب مائل کیا اور بہتر سے بہتر اندازِ جلد سازی اختیار کر کے کتابوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آج کا جِلد ساز صرف کتابوں ہی کی جِلد بندی نہیں کرتا بلکہ بینکوں کے ضخیم بہی کھاتوں کی بھی جلد سازی کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share