URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Copywriter اِشتِہار بازی

English NameCopywriter
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

کسی کاروبار یا خیال کو الفاظ‘ آواز یا تصویر کی شکل میں تخلیق کرنے والا کاپی رائیٹر کہلاتا ہے۔کاپی رائیٹر کا بنیادی کام موضوع کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہوتا ہے جو اپنی تخلیق یا تصنیف سے اپنے مخاطَب کو اس چیز کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔عام طور پر کاپی رائیٹر کا لفظ وہاں استعمال کیا جاتا ہے جہاں کاروبار کو بڑھانے اور پھیلانے کا مقصد ہو‘خواہ وہ کسی بھی ذریعے سے ہو:۔ اخبار‘ رسائل ‘ریڈیو ‘ ٹیلی ویژن‘ انٹر نیٹ یہ وہ ذرائع ہیں جن کی مدد سے کاپی رائیٹر اپنے خیالات پیش کرتا اور فروخت کرتا ہے۔ عام طور پر یہ کسی ادارے کے ملازم ہوتے ہیں مثلاً ایڈورٹائزنگ ایجنسیز ‘عمومی رابطے کے ادارے‘ اشتہاری شعبہ جات‘ بڑے بڑے اسٹورز‘ مارکیٹنگ کے ادارے‘ ناشرین کتب‘ ریڈیو‘ ٹیلی ویژن‘ اور انٹر نیٹ وغیرہ کبھی کبھی کاپی رائیٹرز کسی کی ملازمت کرنے کے بجائے خود اپنا کاروبار کر لیتے ہیں اس کام کو آخری مرحلے تک پہنچانے کے لیے گوکہ ایک پوری ٹیم درکار ہوتی ہے جس میں لکھنے والے‘صدا کار‘ اداکار‘ مُصَوِّر‘ فوٹو گرافر‘آرٹ ڈائریکٹر‘ سیٹ ڈیزائنروغیرہ شامل ہوتے ہیں لیکن سب سے اہم ذمہ داری کاپی رائیٹر کی ہی ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share