URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Assessor تخمینہ کار

English NameAssessor
Urdu Name جانچ کار ۔ارزياب‌۔مخمن الضرائب، المساعد المستشار، القاضي(عربی اصطلاحات) ۔

Description

تفصیل

لغوی اعتبار سے تخمینہ کار ایک ایسے شخص کو کہا جائے گا جو کسی بھی کاروباری معاملے پر اخراجات، امکانات، کامیابیوں، ناکامیوں، کاروبار کے پھیلاؤ......اگر زمین ہے تو اُس کے حصول کا تفصیلی طریقۂ کار، اگر کارخانہ ہے تو ابتداء سے تعمیر تک کے مراحل کی تفصیلات وغیرہ وغیرہ کا اندازہ لگاتا ہے۔ یہ تخمینہ کار اپنے تجربے، اندازے اور تجارتی رجحانات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تخمینہ کاری کرتا ہے جو عام طور پر بڑی حد تک درست ثابت ہوتی ہے مگر نتیجہ برعکس بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں اُن عوامل کا تذکرہ بھی کر دیا جاتا ہے جن کی وجہ سے مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہوسکیں۔ لیکن اُسی کے ساتھ تبدیل شُدہ صورت حال میں حکمتِ عملی میں تبدیلی بھی اُس تخمینے کی دستاویز میں موجود ہوتی ہے۔ مختصر یہ کہ فی زمانہ کسی بڑے نقصان سے بچنے کے لئے یہ بہتر سمجھا جاتا ہے کہ پہلے سے ہی کام کی پوری تفصیلات ہمارے سامنے ہوں اور ہونے والے نتائج کا اندازہ لگاکرآگے بڑھا جا سکے۔ انکم ٹیکس کے محکمے میں یہ لفظ اصطلاح کے طور پر اُس افسر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو انکم ٹیکس ادا کرنے والے پر ٹیکس کی رقم کا تخمینہ لگاکر اُسے نوٹس بھیجتا ہے کہ وہ اس ٹیکس کو ادا کردے۔ جس شخص کو نوٹس بھیجا جاتا ہے وہ سرکاری اصطلاح میں (Assessee) کہلاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share