URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pediatrician طبیبِ اطفال

English NamePediatrician
No name in Urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
N\A

Description

تفصیل

ایک ایسا طبیب جو بچوں کے امراض میں مہارت حاصل کرتا ہے اسے بچوں کا ڈاکٹریا ماہرِ امراض طفل یا طبیبِ اطفال کہا جاتا ہے۔ ان اطبّاء کی تعلیم و تربیت مختلف ممالک کی مختلف جامعات میں اپنے اپنے طریقوں سے ہوتی ہے اس خصوصی تعلیم کے میدان میں داخل ہونے کے لیے عموماً میڈیکل گریجویٹ ہونے کی شرط لازمی ہوتی ہے جس کا عرصہ عام طور پر پانچ چھ سال پر محیط ہوتا ہے۔ اُس کے بعد انہیں ملکی مروجہ قوانین کے مطابق علاج کرنے کا اجازت نامہ( لائسنس )دے دیا جاتا ہے۔ اپنے فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ان معالجین کے لیے لازمی ہے کہ وہ مزید تربیت حاصل کریں جس کا عرصہ چار سے آٹھ سال کا ہوتا ہے۔ اس دوران وہ متعدد امراض کی تشخیص اور اس کے طریقۂ علاج میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ مہارت کی یہ تربیت جامعات کی زیر نگرانی نہیں ہوتی بلکہ پیڈریاٹک آرگنائزیشنز(pediatric organizations) کے زیر نگرانی ہوتی ہے۔ ان ماہرین کو معاشرے میں بڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ اپنے فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے وہ ایک طویل جدوجہد سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share