URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

tutor - Moralist اتالیق

English Nametutor - Moralist
Urdu Name اُستاد ۔ادب سکھانے والا۔تربیت دینے والا۔سِدھانے والا۔فاضل۔مُدرّب۔عالم ۔اَخُوند(فارسی /سندھی)۔

Description

تفصیل

"اتالیق" تُرکی زبان کا لفظ ہے جس کا مفہوم اُستاد یا ادب سکھانے والے کا ہے۔تربیت دینے والے اور سِدھانے والے فرد کو بھی اتالیق کہا جاتا ہے۔اس لفظ کے معنی و مطالب میں بے پناہ احترام پنہاں ہے۔اسی لیے اتالیق کے لیے عربی زبان میں " مُدرّب" اور سندھی یا فارسی زبانوں میں "آخوند" یا " اَخُوند" کے الفاظ موجود ہیں۔ قرونِ اولیٰ میں بادشاہ ،راجا، مہاراجا، نوّابین اور مُتَمَوّل گھرانوں کے بچّوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے دور اور مقام کے بہترین افراد بطورِ اتالیق مقرر کیے جاتے تھے جو نہ صرف بچّوں کی تعلیم و تربیت کے ذمے دار ہوتے تھے بلکہ وہ اپنے طلبہ کی کردار سازی کا اہتمام بھی کِیا کرتے تھے۔ اُن حضرات کا عہدہ کسی کُل وقتی یا جُز وقتی ملازم کا نہیں ہوتا تھا بلکہ ایک ایسی معزز و محترم شخصیت کا تھا جس کا احترام خود صاحبِ معاملہ بھی کِیا کرتا تھا۔ یہ تربیت عسکری مشقوں کے علاوہ تن سازی، گُھڑسواری، پیراکی وغیرہ کے ذریعہ بھی کی جاتی تھی اور شعروادب اور فنونِ لطیفہ کی دوسری جہتوں کی طرف بھی توجہ دی جاتی تھی۔ اتالیق کی اس راہ نمائی کا بنیادی مقصد اپنے طالب علم کو معاشرے کا ایک بہترین فرد اور ایک مثالی انسان بنانا ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب بدقسمتی سے "اتالیق" محض ایک "ٹیوٹر" بن کر رہ گیا ہے جو شاگرد کو امتحان کی تیاری کرواتا ہے اور بس۔۔۔۔! شاگرد کی شخصیت سازی،زبان و بیان،نشست و برخاست سے اسے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

Poetry

Pinterest Share