URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Analyst تجزیہ کار

English NameAnalyst
Urdu Name فرگشا۔تجزیہ نگار۔المحلل(عربی)۔جائزہ کار

Description

تفصیل

ایک تجزیہ کار کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ اپنے مخصوص مقاصد کے پیشِ نظر مصدقہ معلومات جمع کرتا ہے، اُن کا تجزیہ کرتا ہے اور یہ رائے قائم کرتا ہے کہ اُن معلومات کی روشنی میں اُس کے مخصوص مقاصد کے حصول میں اُس کے ادارے کو زیادہ سے زیادہ کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں، اور اُن مقاصد كے حصول کے لئے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں؟ آج کا تجزیہ کار کسی ایک مخصوص عنوان پر عالمی پیمانے پر رونماہونے والے معاملات پر نظر ڈالتا ہے۔ جغرافیائی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی پس منظر اپنے سامنے رکھتا ہے اور اس نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے کہ اُس کے ادارے کے لئے کون سے اقدامات بہترین نتائج دے سکتے ہیں؟ تخصص کے اس دور میں ایک تجزیہ کار کسی خاص میدانِ کار میں مہارت حاصل کرتا ہے اور پھر وہ متواتر ان ہی موضوعات پر تحقیق و جُستجو کرتا رہتا ہے۔ اس کا نتیجہ اُس کی بہترین تجزیاتی تحریریں ہوتی ہیں جو اس کی رائے کو حتمی اور انتہائی قیمتی بنا دیتی ہیں۔ خصوصی محاذ پر کام کرنے والے تجزیہ کار عموماً اپنے خصوصی موضوعات کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں مثلاً اکاؤنٹنگ اینا لِسٹ، بزنس اینالِسٹ، کیمیکل اینالِسٹ وغیرہ وغیرہ۔

Poetry

Pinterest Share