URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Taikonaut خلا نورد

English NameTaikonaut
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

امریکہ‘ کینیڈا‘ برطانیہ اور بہت سے دوسرے وہ ممالک جن کی زبان انگریزی ہے خلانورد کے لئے Astronaut کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ اس اصطلاح میں آسٹرو Astro ایک یونانی لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’ستارہ‘‘ اور ناٹس Nautes کے معنی ہیں ’’تیراک‘‘۔ جبکہ ٹائیکوناٹ Taikonaut چینی زبان کی اصطلاح ہے جس کا متبادل لفظ Astronaut ہے۔ اس شخص کو خلا نوردکہتے ہیں جسے انسانی خلانوردی پروگرام کے تحت ایک خلائی جہاز کو قابو کرنے‘ اڑانے یا ایک رکن کی حیثیت سے تربیت دی جاتی ہے۔ یوں تو یہ اصطلاح پیشہ ور خلانوردوں کے لئے استعمال ہوتی ہے لیکن ہر وہ شخص جو خلانوردی اختیار کرتا ہے خواہ وہ سائنس دان‘ سیاست دان‘ صحافی یا سیاح کوئی بھی ہو‘ اس کے لئے یہ اصطلاح استعمال کی جاسکتی ہے۔ 2002ء تک خلا نوردوں کی تربیت کی ذمہ داری مکمل طور پر حکومتوں کی بلکہ فوج کی یا خلانوردی کے شہری اداروں کی تھی لیکن 2004ء میں جب نجی خلائی جہاز اسپیس شپ ون "Space Ship One" بھیجا گیا تو اس کے بعد خلانوردوں کی ایک نئی پہچان ’’تجارتی خلانورد‘‘ کے عنوان سے بھی ہوگئی۔

Poetry

Pinterest Share