URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Obstetrician طبیبئہِ زچگی

English NameObstetrician
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

اس اصطلاح کے لیے انگریزی زبان میں استعمال ہونے والا لفظ(Obstetrician) یونانی زبان کے لفظ obstare سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے دوران حمل زچہ اور بچہ کی صحت سے متعلق تمام معاملات پر نظر رکھنے والی طبیبہ یا طبیب۔ اس نگہداشت میں ولادت سے پہلے اور ولادت کے بعد ہر طرح کی دیکھ بھال اس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں کچھ عرصہ پہلے تک یہ فرائض صرف طبیبائیں ہیں انجام دیا کرتی تھیں۔ اور اب بھی بڑی تعداد میں طبیبائیں ہی اس فرض کو ادا کرتی ہیں تاہم یورپی ممالک کی طرح یہاں بھی اب مرد طبیبوں کا داخلہ اس شعبے میں بھی ہو گیا ہے جو عام طور پر پسندیدہ نہیں ہے۔ یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ حیوانات کا یہ عرصہ کم و بیش بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ انسانوں کا اور ان کی دوائیں بھی تقریباً ویسے ہی ہیں۔علاوہ اس کے ان کی خوراک کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ایک ماہر طبیبہ اپنی مریضہ کو پہلی مرتبہ جن طبی امتحانات سے گزارتی ہے ان میںCBC( خون کے زرّات کی تعداد)‘خون کا گروپ‘پلازمہ‘ خسرہ ‘یرقان ‘ٹی بی‘HIV وغیرہ کے ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پھر کچھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جن میں چار مختلف خون کے ٹیسٹوں کے علاوہ الٹرا ساؤنڈ شامل ہے۔ تیسری مرتبہ طبیبہ مریضہ کی عمومی حالت کو دیکھ کر یہ بات یقینی بناتی ہے کہ اس کی اور بچے کی عام صحت بہتر ہے اس مرحلے پر بھی کچھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ بچے کی ولادت کا مرحلہ اگر بغیر آپریشن کے طے ہو جاتا ہے تو یہ بات محفوظ اور قابل اطمینان سمجھی جاتی ہے اور اگرنوبت آپریشن کی آجائے اور ولادت بخیر و خوبی ہو جائے تو اس کے بعد طبیبہ مریضہ کی خصوصی دیکھ بھال اور نگہداشت کا اہتمام کرتی ہے لیکن دورِ جدید میں دواؤں اور سہولتوں کی وجہ سے ہر دو حالتوں میں کسی بہت بڑے خدشے یا خطرے سے دوچار نہیں ہونا پڑتا۔ بچے کی ولادت کے بعد چونکہ عام طور پر زچہ اور بچہ دونوں اسپتال سے فارغ کر دیے جاتے ہیں اور ظاہر ہے کہ گھروں پر نہ تو وہ سہولیات میسر ہیں جو اسپتال میں ہوتی ہیں اور نہ ہی مریضہ کو وہ آرام اور دیکھ بھال میسر آسکتی ہے۔اس لیے ذمے داران کا یہ فرض ہے کہ مریضہ کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کریں۔ اور وقتاً فوقتاً طبیبہ کی ہدایت کے مطابق زچہ و بچہ دونوں کا طبی معائنہ ہوتا رہے۔

Poetry

Pinterest Share