URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Estate Agent (Incl. Real Estate Agent) اسٹیٹ ایجنٹ

English NameEstate Agent (Incl. Real Estate Agent)
Urdu Name بروکر ۔ دلال ۔آڑھتیا۔فیکٹر۔ ہائوس ایجنٹ

Description

تفصیل

جو شخص مكان یا جائیداد کی خرید و فروخت یا کرائے پر دلانے کا کاربار کرتا ہے اسے اسٹیٹ ایجنٹ کہا جاتا ہے۔ اسٹیٹ ایجنٹ جب خریدار یا کرائے دار اور فروخت کنندہ یا مالکِ مکان کے درمیان معاملات طے کرادیتا ہے تو اسے تحریری شکل میں لانے کے لئے عام طور پر وکلاء کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں تاکہ وہ دستاویزات تیار کرسکے۔ یورپ کے مختلف ممالک میں ان اسٹیٹ ایجنٹس کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے مثلاً فیکٹر‘ اسٹوورڈ اور بیلف وغیرہ۔ ابتدا میں اسٹیٹ ایجنٹ صرف انہیں کہا جاتا تھا جو زمین کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتے تھے اور وہ افراد جو مکانات کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتے تھے انہیں ہاؤس ایجنٹ کہا جاتا تھا۔ بیسویں صدی میں ان دونوں اقسام کے کاربار کرنے والوں کے لئے اسٹیٹ ایجنٹ کا لفظ یا اصطلاح رائج کیے گئے۔ اسٹیٹ ایجنٹ کا کام یہ ہے کہ وہ اپنے دائرۂ کار میں ان عوامل سے بخوبی واقف ہو جو جائیداد کی قیمت میں اضافہ یا کمی کا باعث ہوسکتے ہوں مثلاً کسی نئی سڑک یا ہوائی اڈے کی تعمیر‘ بازار‘ اسکول‘ کالج وغیرہ کا منصوبہ یوں اس کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ اپنے گاہک کو جائیداد کی بہترین قیمت دلواسکے۔ برطانیہ میں اسٹیٹ ایجنٹ ایک قانون ’’اسٹیٹ ایجنٹ اینڈ ریڈریس ایکٹ 2007‘‘ کے مطابق کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اگر اسٹیٹ ایجنٹ نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے ہر لاقانونیت پر 5000 پاؤنڈز جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح یہاں ایک اسٹیٹ ایجنٹ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ایچ آئی پی (Home Information Pack) کے کسی بھی متعلقہ قانونی ادارے کا رکن ہو بصورت دیگر ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ تجارتی اور رہائشی مکانات کرائے پر دلوانے کا معاوضہ 7 سے 10 فیصدی کے درمیان ہوتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں ہر خاص و عام کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اس کاربار میں داخل ہوسکے اور جن شرائط پر چاہے اپنے گاہک سے معاملات طے کرے۔ معاملات بگڑ جانے کی صورت میں بھی اس کے پاس صرف عدالتی چارہ جوئی کا راستہ رہ جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share