URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Kachchey Keley ki Bhujiya کچّے کیلوں کا سالن / بُھجیا

English NameKachchey Keley ki Bhujiya

Description

تفصیل

کیلے کی تركاری یا بُھجیا متوسط گھرانوں کا ایک مقبول پکوان ہے۔ بعض گھروں میں اس کا سالن بھی بنایا جاتا ہے ، یوں اس سادہ سالن اور روٹی سے ایک نیا مزا حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ شہروں کے باسی ہوں یا گائوں دیہاتوں کے رہنے والے ،اس مزے دار کھانے سے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شہری خواتین بھی اکثر کَچّے کیلوں کا سالن بناتی ہیں۔ اس سالن کی تیاری میں کچّے کیلوں کے قتلے کاٹ کر انہیں ہلکا سا تَل لیا جاتا ہے اور پھر سبزی کی طرح بُھنے ہوئے مسالے میں ترکاری کی طرح بنا لیتے ہیں اور کیلے گَلنے پر تھوڑا گاڑھا شوربہ رکھ کر ہرا دھنیا چھڑک دیا جاتا ہے۔ کچّے کیلوں کی یہ ترکاری روٹی،نان،پُوری یا پراٹھے کے ساتھ بہت مزا دیتی ہے۔ اسی طرح اکثر و بیشتر کیلے کے ٹکڑے پتلے بیسن میں ڈبو کرپُھلکیاں بھی تیار کی جاتی ہیں جو کھانے میں خوش ذائقہ ہوتی ہیں۔اکثر ان پُھلکیوں کو دہی میں شامل کرکے ایک نئی ڈش حاصل کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share