URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Qeema Bharey Kareley قیمہ بھرے کریلے

English NameQeema Bharey Kareley

Description

تفصیل

کریلے چِھیل کر اور چاک کرکے اندر سے بیج وغیرہ نکال کر اُن پر نمک لگا کر کچھ دیر رکھا جاتا ہے تاکہ ان کی کڑواہٹ کم ہوجائے۔ دوسری جانب قیمہ مختلف مسالوں کے ساتھ اَدھ گلا تیار کر لیا جاتا ہے۔ پھرپانی چھوڑے نمک لگے کریلوں کو دھو کر اُن میں قیمہ بھرا جاتا ہے اور کچّا دھاگہ(تاگا) لپیٹ کر انہیں تیل میں تل کر بھُنے مسالے اور باقی ماندہ قیمہ کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔دھاگا کبھی بھی سخت استعمال نہ کریں کیونکہ کریلے پکنے کے بعد یہ سخت دھاگا کریلوں میں پیوست ہوکر انہیں جگہ جگہ سے توڑ دیتا ہے۔ انتہائی لذیذ اور مقبول ڈِش ہے۔ قیمہ کے علاوہ کھٹّے مسالے بھی بھرے جاتے ہیں۔یہ حیدر آباد (دکن) کی خاص ڈِش ہے۔

Poetry

Pinterest Share