URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Karrhi کڑھی

English NameKarrhi

Description

تفصیل

مشرقی کھانوں کی ایک مشہور ڈِش کڑھی ہے۔ یہ بیسن اور دہی کو ملا کر تیار کی جاتی ہے۔ کڑھی میں بیسن کی نرم پُھلکیاں تَل کر ڈالی جاتی ہیں،اکثر لوگ پکوڑیوں کی بجائے آلو ڈالتے ہیں اور یہ "آلوئوں کی کڑھی" کہلاتی ہے۔ تیار شُدہ کڑھی پر کڑی پتّے کا تڑکا لگایا جاتا ہے۔عموماً خُشک چاولوں (خُشکہ) کے ساتھ کھائی جاتی ہے لیکن خمیری روٹی یا موسمِ سرما میں باجرے کی روٹی کے ساتھ بھی کھائی جاتی ہے۔ نہایت لذیذ اور پسندیدہ پکوان ہے، گھر گھر اہتمام سے تیار کی جاتی ہے۔ہندُستان کے مسلمان گھرانوں میں انتہائی اہتمام کے ساتھ " مَٹھے" سے تیّار کی جاتی تھی اور رات کو کھانے والی کڑھی صبح سویرے چولہے پر چڑھا دی جاتی اور دوپہر کو کھانے والی کڑھی رات سے دھیمی آنچ پر پکنا شروع ہوجایا کرتی۔جس گھر میں کڑھی پکا کرتی اُس پر لازم تھا کہ خاتونِ خانہ اڑوس پڑوس میں "کڑھی"کی سوغات ضرور بھیجیں،یہ باتیں کبھی اقدار میں شامل ہوا کرتی تھیں جو ،اب خال خال ہی نظر آتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share