URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Egg Halwa انڈے کا حلوہ

English NameEgg Halwa

Description

تفصیل

یہ میٹھا مشرقی گھرانوں کا خاص الخاص میٹھا ہے۔ دودھ میں انڈوں کو پھینٹ کر، ساتھ چینی اور کھویا وغیرہ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ انتہائی لذیذ ڈش ہے۔بعض افراد اس میں مزید لذّت کے لیےخُشک میوے بھی شامل کرتے ہیں جس سے اس حلوے کی افادیت اور لذّت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔یہاں ہم اپنے قارئین کی دل چسپی کے لیے "انڈوں کے حلوے" کی ایک انتہائی آسان اور مزے دار ترکیب پیش کررہے ہیں،اُمید ہے حلوے سے بھرپور انصاف کرتے ہوئے آپ ہمیں اور ہمارے اسٹاف کو بھی دعائوں میں یاد رکھیں گے۔ترکیب پیشِ خدمت ہے۔ ترکیب : ایک کڑاہی میں تھوڑا سا گھی گرم کرکے چار چھوٹی الائیچیوں کو ڈال کر کڑکڑائیں،پھر آدھ پائو سوجی ڈال کر بُھون لیں۔یہاں تک کہ برائون(بھُوری) ہوجائے۔اب چولہے سے اُتار لیں۔حسب منشاء چینی ،دودھ اور تھوڑا سا کھویا ڈال کر مِکس کریں اور ساتھ ہی چھ انڈے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ایک پیالے میں چار انڈے ڈالیں اور ہینڈ مکسر سے مِکس کریں اور پھر ذرا سا پِیلا رنگ مِلا کر ایک طرف رکھ لیں ۔دوسری جانب جب انڈوں کا آمیزہ خُشک ہونے لگے تو مزید "کھویا" ڈال کر بُھونیں۔تیّار ہونے پر پستہ،بادام،کھویا اور چاندی کے ورق کی سجاوٹ کے ساتھ پیش کریں۔سردی کے دنوں کی سب سے پسندیدہ میٹھی ڈش ہے۔

Poetry

Pinterest Share