URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Continentبراعظم

Europe یورپ

English NameEurope

Description

تفصیل

دنیا کے بڑے براعظموں میں یورپ جسے "غروب ہوتے ہوئے سورج کی سرزمین" بھی کہا جاتا ہے، پانچواں بڑا براعظم ہے۔ اس کا رقبہ 3,930,000 مربع میل ہے۔ یہ ایشیا کے مغرب میں واقع ہے۔ جسے عام طور پر" یوروپا "Europa کے نام سے جانتے ہیں۔ یونانی روایات کے تحت یوروپا بول چال میں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ لفظ ’’Ereb‘‘ سے نکلا ہے جو غروب آفتاب کے معنوں میں استعمال ہوتا تھا۔ کینکیسس سلسلۂ کوہ Cancasus Mountains یورپ اور ایشیا کے درمیان اہم سرحد ہے۔ یورل ماؤنٹین Ural Mountains اور یورل ریور Ural River کیسپین سی Caspian Sea کا ہی حصہ ہے۔ زیادہ تر چشمے Stream براعظم کے مرکزی منطقے سے باہر کی طرف بہتے ہیں۔ اس براعظم میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن میں کوئلہ‘ پٹرول‘ قدرتی گیس‘ تانبا‘ سیسہ اور ٹِن شامل ہیں۔ یورپ کا بلند ترین مقام "ماؤنٹ بلاک" سطح سمندر سے 15,783 فیٹ بلند ہے اور سب سے نیچا مقام بحیرۂ اسود سطح سمندر سے 92 فٹ نیچے ہے۔

Poetry

Pinterest Share