URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Makai Roti مکئی روٹی

English NameMakai Roti

Description

تفصیل

مکئی کے آٹے کی روٹی‘ قوّت بخش اور لذیذ ہوتی ہے۔ عموماً دیہاتوں میں اس کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے ۔یہ روٹی بھی مشرقی روایات کا ایک حصہ ہے۔عام طور پر مکئی کی روٹی پھُول کر کُپّا نہیں ہوتی بلکہ چھوٹی اور کچّی رہ جاتی ہے۔اس کی ترکیب یہ ہے کہ آپ ہمارے انسائکلو پیڈیا میں پڑھ کر مکئی کے آٹے کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے گوندھیے اور پھر پَٹرے یا چَکلے ( جس پر پیڑا بڑھایا جاتا ہے) پر صاف ململ کا کپڑا بِچھا لیجے۔مکئی کے پیڑے کو مَلمَل کے کپڑے پر آہستہ آہستہ بیل کر بڑھائیے اور مطلوبہ گولائی کی روٹی کپڑے سمیت گرم تَوے پر ڈال کر فوراً کپڑا ہٹا لیجیے۔مکئی کی روٹی بھی گندم کی روٹی کی طرح پھوُل جائے گی اور آپ کے فن کی داد دی جائے گی۔

Poetry

Pinterest Share