URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Chana Curry چَنا سالن / چھولوں کا سالن

English NameChana Curry

Description

تفصیل

چَنا سالن یا چھولے کا سالن برصغیر کی مقبول ڈش ہے جسے تعطیل والی صبح کا ناشتہ بھی کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ڈش "لاہوری چَنا سالن" کہلاتی ہے ۔ عوام میں پُوریوں یا پَٹھوروں کے ساتھ نہایت مقبول ہے۔ چَنوں کا سالن عموماً کابلی( سفید) چَنوں کا تیّار کیا جاتا ہے تاہم اکثر و بیشتر کالے چَنوں کا بھی تیّار کرلیا جاتا ہے لیکن جو مزا کابلی چَنوں کے سالن اور آلو کی ترکاری میں ہے ، وہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ زیادہ تر یہ سالن صبح کے ناشتے کے طور پر پُوریوں ، پراٹھوں، پَٹھوروں اور کچوریوں کے ساتھ مزا دے جاتا ہے اور آپ کی ہفتہ وار تعطیل کی صبح کو ذائقہ دار بنا جاتا ہے۔چھولے پُوری کے ساتھ سوجی کا حلوہ بھی کھایا جاتا ہے۔پاکستان اور ہندُستان میں اب یہ ڈش شادی بیاہ کے کھانوں میں بھی مقبول ہو رہی ہے۔

Poetry

Pinterest Share