URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

servant devoted خِدمَت گُزار

English Nameservant devoted
Urdu Name ملازم ۔ نوکر ۔ چاکر

Description

تفصیل

خدمت گزار کے لفظی معنی تو خاصے وسیع ہیں۔ ہر وہ شخص جو مرد ہو یا عورت اور عمر کے کسی بھی حصے میں ہو اگر کسی فرد یا افراد کی خدمت کرنے پر مامور ہے تو اسے خدمت گزار کہا جائے گا۔ یوں ہر طرح کی خدمات انجام دینے والا / والی اسی زمرے میں شامل ہے مثلاً ڈرائیور‘ مالی‘ چوکیدار‘ باورچی وغیرہ ۔ لیکن عام طور پر دولت مند گھرانوں میں گھر کے بیمار یا انتہائی بزرگ افراد (خواہ وہ مرد ہوں یا عورت) کی روز مرہ ضروریات پوری کرنے کے لئے ان کی خدمت پر مامور کئے جانے والا/ والی ملازمین "خدمت گزار" کہلاتے ہیں۔ عموماً یہ ان لوگوں کی خدمت پر مامور ہوتے ہیں جو کسی حد تک معذور ہوتے ہیں اور اپنی ضروریات خود پوری نہیں کرپاتے۔ بعض اوقات کسی مرض کی شدت یا اٹھنے بیٹھنے‘ چلنے پھرنے کی معذوری کی وجہ سے بھی ان افراد کے لئے خدمت گزار کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ عام طور پر اس خدمت پر مامور کئے جانے والے افراد سے، افرادِ خانہ جیسا سلوک ہی کیا جاتا ہے اور کوشش اس بات کی ہوتی ہے کہ یہ افراد یا تو پرانے واقف کار ہوں یا کوئی پرانا واقف کار ان کے کردار کی ضمانت دے۔ عام طور پر اِن افراد کو تنخواہ کے علاوہ دیگر سہولیات بھی مُیَسَّر ہوتی ہیں۔ عموماً یہ افراد دورانِ سفر بھی صاحبِ خانہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ ایک اسلامی معاشرے میں اولاد کے لئے یہ خوش نصیبی ہوتی ہے کہ وہ بجائے کسی ملازم / ملازمہ کے یہ خدمت خود انجام دیں۔

Poetry

Pinterest Share